گھوڑا گلی 123

گھوڑا گلی نے گیس کی عدم فراہمی کے خلاف لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے 20دسمبربعد از نماز جمعہ عید گاہ کے مقام پر ایک گرینڈ اجلاس طلب

مر ی اہلیان گھوڑا گلی نے گیس کی عدم فراہمی کے خلاف لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے 20دسمبربعد از نماز جمعہ عید گاہ کے مقام پر ایک گرینڈ اجلاس طلب کرلیاہے جس میں گھوڑا گلی،ملوٹ،لڑاں،پیڑہ،پلی،نیری،نمب،تریڑی،جبہ ودیگر علاقوں سے نمائندہ افراد کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے،بتایاگیاہے کہ اس گرینڈ اجلاس میں مزکورہ علاقوں میں گیس کی عدم فراہمی کے خلاف ایک مؤثر لائحہ عمل مرتب کیاجائے گاکیونکہ ان علاقوں کے عوام سے ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے لطاسب ستی اور پی ٹی آئی کے مقامی زمہ داران نے ووٹ اس وعدے پر حاصل کیے تھے کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد انہیں فوری طورپر گیس فراہم کی جائے گی لیکن 15ماہ ہوگئے ہیں ان علاقوں کومسلسل نظراندازکیاجارہاہے واضح رہے کہ گزشتہ سے پیوستہ جمعہ کو اہلیان گھوڑا گلی نے گیس کی عدم فراہمی کے خلاف مین روڈ کوبلاک کرکے اپنااحتجاج ریکارڈ کروایاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں