ر اسسٹنٹ کمشنر مری زاہدحسین 44

اسسٹنٹ کمشنر مری زاہدحسین نے اپنے دفتر میں مری میڈیا سے تعارفی اجلاس

ملکہ کوہسامری ملک کا اہم ترین سیاحتی مرکز ہے یہاں سے ملک اور بیرون ممالک میں اچھا پیغام جانا چاہیے تاکہ یہاں سیاحت کو فروغ ملے اور عوام کا معیار زندگی بھی بلند ہوریاست نے ہمیں شناخت دی ہے ہمیں اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض کو بھی پوراکرنا چاہیے اس میں میڈیا کاکردار انتہائی اہم ہے مری میڈیا کا کردار بھی انتہائی مثبت اور معیاری ہے مری کے مسائل کو اچھی طرح سمجھ لیا ہے اور انشاء اللہ جلد ان مسائل کو عوام اور میڈیا کے تعاون سے حل کیاجائیگا ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر مری زاہدحسین نے اپنے دفتر میں مری میڈیا سے تعارفی اجلاس میں کیا اس موقع پر مری پریس کلب،مری الیکٹرانک میڈیا اور مری یونین آف جرنلسٹ کے عہدیدارون اور ممبران نے کثیر تعدادمیں شرکت کی اور مری میں سیاحت کے فروغ اور یہاں کے مسائل کے حل کیلئے تجاویز بھی دیں اے سی مری نے کہا کہ وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب ملک بھرمیں سیاحت کے فروغ کیلئے بہترین اقدامات کررہی ہے جس کے اثرات سے جہاں سیاح مستفید ہونگے وہاں اہلیان علاقہ کو بھی بہترین روزگار کے مواقع مل سکے گے انہوںنے میڈیاکی رائے کے بعد انہوں نے یقین دلایاکہ وہ ان کی تجاویز کو ترجیح دینگے اور عوامی مسائل کو جلد ازجلد حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار اداکرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں