THQ hospital picture 48

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری میں پولیومہم کا افتتاح

مری تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری میں پولیومہم کا افتتاح گذشتہ دن 16 دسمبرکو اسسٹنٹ کمشنر مری زاہدحسین اورپاکستان تحریک انصاف مری کے رہنماء سہیل عباسی نے بچوں کو پولیوکے قطرے پلا کرکیا اس موقع پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام عباسی اورڈی ڈی ایچ اومری ڈاکٹر اظہر عباسی بھی موجود تھے ،اسسٹنٹ کمشنر مری زاہدحسین نے اس موقع پر کہاکہ پولیومہم کے دوران پولیو ٹیموں کی طرف سے کسی قسم کی کوتاہی برادشت نہیں کی جائیگی وطن پاک سے پولیو کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے اور حکومت کا ویثرن بھی یہ ہی ہے انہوںنے والدین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے بچوں کو لازمی پولیوکے قطرے پلوائیں،اس موقع پرایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک پاک سے پولیو کے مکمل خاتمے تک پولیو ٹیموں سے بھر پورتعاون کریں اوراپنے بچوں کو پولیوکے قطرے پلوائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں