انصاف صحت کارڈ مری 36

مری کی 14 یونین کونسلوں کے 6 ہزار سات سوانصاف صحت کارڈ غریب اورمستحق افراد میں تقسیم نہ ہوسکے

مری تحریک انصاف کے ذمہ داران کی غفلت مری کی 14 یونین کونسلوں کے 7 ہزار سات سوانصاف صحت کارڈ غریب اورمستحق افراد میں تقسیم نہ ہوسکے جوتحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری میں چھ ہزارسات سو انصاف ہیلتھ کارڈ تاحال مستحق عوام میں تقسیم نہ کئے جاسکے حکومت کی جانب سے غریب اورمستحق لوگوں کو علاج کیلئے چھ ہزار انصاف صحت کارڈ جاری کئے تھے جو چھ ماہ گزرجانے کے باوجودتاحال ٹی ایچ کیو ہسپتال میں پڑے ہوئے ہیں لیکن ذمہ داران ابھی تک مستحقین کو انصاف ہیلتھ کارڈ دینے میں مکمل ناکام نظر آرہے ہیں اور غریب لوگوں کو علاج کی سہولت جو حکومت نے دی ہے اس سے محروم ہیں جس سے حکومت کی اچھی پالیسی دینے کی سہولت بھی یہاں ناکام نظر آتی ہے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت اس سلسلے میں فوری نوٹس لے اور صحت کارڈ جلد ازجلد عوام کو جاری کئے جائیں تاکہ غریب لوگ بھی اس سے مستفید ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں