برفباری 101

مری اور گلیات میں ہونے والی پہلی برفباری کا سلسلہ ہفتے کو تیسرے روز بھی جاری رہا جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ

ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں ہونے والی پہلی برفباری کا سلسلہ ہفتے کو تیسرے روز بھی جاری رہا جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور درجہ حرارت منفی دو تک جا پہنچامختلف سڑکوںپرپھسلن کے باعث ٹریفک کی روانی بھی طرح متاثر ہوئی تاہم ویک اینڈ ہونے کے باعث ملک بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری کا رخ کر لیاہے مری کے تمام سیاحتی مقامات کشمیر پوائنٹ ،پنڈی پوائنٹ ،بھوربن اور مال روڈ پر سیاح فیملیاں اور یونیورسٹی اورکالجز کے گروپس لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں اورسیاح مری کے خوبصورت مناظراور موسم سے بھرپور لطف اندوز ہوتے رہے مری میں اب تک 10 انچ سے زائد اور گلیات میں ڈیڑھ فٹ برفباری ہوچکی ہے محکمہ موسمیات نے ہفتہ کی شام تک برفباری کا یہ سلسلہ جاری رہنے کی پیش گو ئی کر رکھی تھی سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد کے باعث مری کے کاروبار پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں تمام ریسٹورنٹس ،ہوٹل اور تجارتی مراکز میں سیاحوں کارش دیکھاجارہا ہے۔۔۔