PicsArt_12-14-04.33.46 45

مری میں ہونے والی غیر قانو نی تعمیرات اور ٹی ایم اے کی اراضی پر قابضین کے خلاف سخت کاروائی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر

مری میں ہونے والی غیر قانو نی تعمیرات اور ٹی ایم اے کی اراضی پر قابضین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جس کیلئے مقامی سطح پر باقاعدہ طور پر انفورسمنٹ سیل قائم کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر نے جناح ہال مری میں ایک کھلی کچہری کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے ہر ہفتے مری و کوٹلی ستیاں میں کھلی کچہری لگائی جائیں گی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر نے کہا کی مری میں غیر قانونی تعمیرات کوکسی صورت برداش نہیں کیا جائے گا غیر قانونی تعمیرات اور سرکاری جگہ پر قبضوں کے خلاف فوری کارروائی کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں انکروچمنٹ اور غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کے لیے مقامی سطح پر سیل قائم کیاجاے گا کھلی کچہری میں ڈی سی کی جانب سے عوام کی درخواستوں پر بھی فوری احکامات جاری کئے گئے ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈوگر نے مری کے پہاڑوں پر تعمیرات کی کتنی گنجائش ہے کے لیے اربن یونٹ سے رپورٹ بھی مانگ لی گئی جبکہ میڈیا کی نشاندہی پرٹی ایچ کیو کے ڈاکٹروں کی رہائش گاہ کی تعمیر کے لیے متعلقہ محکمہ کوپی سی ون ایک ہفتے کے اندر تیار کرنے کی ہدایت کی گئی اورعوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ہفتے مری میں کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیااس موقع پر برفباری کے دوران تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین، ایس ایچ او مری مہر لطف تحصیل دار مری ملک زمان کے علاوہ تمام ضلعی و تحصیل کے سرکاری اداروں کے سربراہان کے علاوہ عوام اور میڈیا نے بڑی تعداد میں شرکت۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں