146

پنجاب آرٹس کونسل مری زیراہتمام منعقدہ بھارتی افواج کے بے گناہ کشمیریوں پر ظلم وتشدد،لگاتارکرفیو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مبنی تصویری نمائش

اقوام عالم مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کے ناجائز تسلط ،طویل ترین کرفیو، کشمیریوں پر ظلم بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیوں کا فوراََ نوٹس لے ۔کشمیری کئی دہائیوں سے ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں عالمی انسانی حقوق پر کام والی تنظیمیں فوراََ اپنا کردار ادا کریں اور کشمیریوں کو آزادی کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصوائے رائے کاحق دلوایا جائے ان خیالات کااظہار مہمان خصوصی بزرگ کشمیری رہنما مسعود بٹ نے پنجاب آرٹس کونسل مری اورپنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے زیراہتمام منعقدہ بھارتی افواج کے بے گناہ کشمیریوں پر ظلم وتشدد،لگاتارکرفیو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مبنی تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔ محمد شکور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل مری نے کہا کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا جہاد ہے اس سلسلے میں حکومت پنجاب موثر طریقے سے ہر فورم پر کشمیر کاز کو اجاگر کررہی ہے جس میں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کی مثالی شرکت اس بات کی غمازی ہے کہ کشمیریوں کو فوراََ آزادی دلوائی جائے اور اس سلسلے میں میڈیاکے موثر ذرائع بھی بھرپور کردار اد کررہے ہیں عالمی قوتوں کا فرض ہے کہ وہ علاقائی امن ، استحکام کی خاطر دوایٹمی قوتوں کے درمیان مسلئہ کشمیراحسن انداز میں حل کروائیں ۔ اس تقریب میں ریسکیو1122کے سٹاف اور افسران عدیل احمد اور محمد وحید، کیڈٹ کالج کشمیرپوائنٹ مری کے طلباء اور پروفیسر اختراقبال، مرزا سہیل بیگ کشمیری رہنما اور سابق نائب ناظم مری سٹی،مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد طفیل اخلاق عباسی غالب بشیر عباسی، عبدالعلیم عباسی، میڈیا کے احباب کے علاوہ کثیر لوگوں نے شرکت کی اورپنجاب آرٹس کونسل مری اور پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی ڈویژن کے کام کو سراہا اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں