murree news 7 89

مری شہر میں ٹماٹر 200 سے 250 روپے کلو فروخت کئے جارہے ہیں انتظامیہ خاموش

مری اور گردونواح میں مصنوعی مہنگائی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام مری اورملحقہ بازاروں میں من مانے ریٹ وصول کئے جارہے ہیں جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ برائے نام کبھی کبھی خانہ پری کیلئے مری شہر سے دور دراز کے بازاروں کو چیک کرتے ہیں جو پہلے سے ہی شہر سے کم قیمت پر اشیاء خوردونوش فروخت کررہے ہیں مری میں سبزی فروشوں نے خود ساختہ مہنگائی کررکھی ہے ٹماٹرراولپنڈی مارکیٹ میں 100 روپے کلو فروخت ہورہے ہیں جبکہ مری شہر میں ٹماٹر 200 سے 250 روپے کلو فروخت کئے جارہے ہیں جبکہ مری کے گردونواح میں ٹماٹر 130 سے 150 روپے فروخت ہورہے ہیںجھیکاگلی بازار اور شہر میں کوئی بھی مجسٹریٹ نرخ چیک ن ہیں کرتا اور نہ ہی دوکانداروں کو نرخ نامے آویزاں کرائے جاتے ہیں اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیاہے کہ حکومت پنجاب مری میں سستے بازار لگائے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بڑے بازاروں میں بھی چیکنگ کریں اورسرکاری نرخ ناموں کے مطابق اشیاء ضروریہ فراہم کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں