Aziz Sab picture 61

پروفیسر سر عزیز ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

مری کی معروف تعلیمی شخصیت وسابق پرنسپل ایف جی پبلک سکول مری پروفیسر سر عزیزجمعہ کے دن اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے وہ جمعہ کی شام ہائی سے I-8 کے سامنے شکر پڑیاں اسٹاپ گاڑی کے انتظار میں کھڑے تھے کہ تیز رفتار ون ویلنگ کرنے والے موٹرسائیکل سوار نے ٹکر مارکربری طرح زخمی کردیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ان کہ اچانک وفات کی خبر پر مری کی فضاء بھی سوگوا ر ہوگئی، مرحوم طویل عرصہ سے تعلیمی خدمات سرانجام دے رہے تھے مری میں ان کی تعلیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا ،مرحوم کو انکے آبائی علاقہ مری بروری میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیاگیا نمازجنازہ میں سکائوٹ کیمپ مری میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر راجہ عتیق سرور،سابق نائب ناظم مری سٹی مرزا سہیل بیگ،سابق ناظم نمبل راجہ ارشد نواز عباسی،لیگی رہنمائوں راجہ یاسر ریاست عباسی،حاجی اکسرین عباسی،ضیاء اللہ عباسی،مرکزی انجمن تاجران مری کے صدر راجہ طفیل اخلاق ،جنرل سیکرٹری راجہ اکمل نواز عباسی،نپی ٹی آئی مری کے رہنماء راجہ سہیل عرفان عباسی،انصاف یوتھ ونگ تحصیل مری کے صدر حاجی ناصر عباسی،مری یونین آف جرنلسٹ کے صدر تاج حسین بخاری ،مری الیکٹرانک میڈیا کے جنرل سیکرٹری سجاد عباسی،حنیف خان ترک،وقاص قریشی،عثمان علی،نائب صدر خالد عباسی،ساجد دفتر عباسی،تعارف حسین عباسی،راشد عباسی،ایف جی پبلک سکول مری کے پرنسپل ،عملے ،ٹیچرز طلباء اور انکے سابق شاگردوں کی بڑی تعداد کے علاوہ مذہبی ،سیاسی ،سماجی، کاروباری،صحافتی شخصیات ،سول سوسائٹی ،اہلیان مری اور عزیز واقارب نے ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں