M.S Murree picure (1) 76

ایچ وی ایڈز کنٹرول کیلئے ہفتہ ویک کا انعقاد کیا

مری تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام عباسی کی نگرانی میں ایچ وی ایڈز کنٹرول کیلئے ہفتہ ویک کا انعقاد کیا رواں ہفتہ کے دوران عوام میں ایچ وی ایڈز سے بچائواور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے سمینار منعقد کیا اورتحصیل ہیڈکواٹرہسپتال میں واک کااہتمام کیا ایم ایس ڈاکٹر عبدالسلام نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورا ہفتہ اس سلسلے میں پروگرام منعقدکئے جائینگے تاکہ عوام میں شعور بیدار کیاجاسکے سمینار کے بعد واک کااہتمام بھی کیاگیا جس کی قیادت میڈیکل سپریٹنڈنٹ ٹی ایچ کیومری نے کی سمینار اور واک میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ہفتہ ایچ وی ایڈز منانے پر ان کوخراج تحسین پیش کیا۔