murree robbery_murreenews 118

مری چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ

مری کے ملحقہ علاقوں میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا نامعلوم چور متعدد بازاروں میں آئے دن دوکانیں لوٹ کرزیر زمین چلے جاتے ہیں جبکہ کئی گھروں کے تالے بھی توڑ کر قیمتی سامان چوری کرچکے ہیں لمبی او رسرد راتوں کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پیشہ ور چور اپنی سرگرمیاں بڑی تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن پولیس اب تک کسی بھی چورکو گرفتار نہیں کرسکی ایسی صورتحال میں قانون کی حکمرانی نہ ہونے کے برابر ہے اور یہاں کے رہائشی عدم تحفظ کا شکار ہیں اعلیٰ حکام اس سلسلے میں فوری نوٹس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں