مری گھوڑاگلی میں سوئی گیس کی عدم فراہمی پر شہریوں نے شدید احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے راولپنڈی مری روڈ گھوڑاگلی کے مقام سے بند کردی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں ڈی ایس پی ٹریفک مری نے ٹریفک میں پھنسے ہوئے ایک مریض کو بچانے کی اپیل کرکے سڑک کھلوائی ملکہ کوہسار مری کے اہم علاقے گھوڑا گلی کو سوئی گیس کی عدم فراہمی پر گھوڑاگلی کے باسیوں نے ایم این اے صداقت عباسی ، ایم پی اے لطاسب ستی اوراور تحریک انصاف کی مقامی قیادت کو جنہوںنے انتخابات کے دنوں میں گھوڑاگلی کو ترجیح بنیادوں پر سوئی گیس فراہمی کا وعدہ کیاتھا مگر پندرہ ماہ کا عرصہ گزرنے جانے کے باوجود سوئی گیس کی فراہمی میں مکمل خاموشی پر شہریوں نے نمازجمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں عوام کی بڑی تعدادنے شرکت کی مظاہرین نے احتجاج کے دوران گھوڑا گلی کے مقام سے راولپنڈی مری روڈ بندکردی جس کے باعث سڑک کے دونوں اطراف میں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نقاش عباسی،شفاعت مقبول عباسی اور دیگر نے سوئی کی گیس کی فراہمی کا منصوبہ شروع نہ کرانے پر پی ٹی آئی کے ممبرقومی اسمبلی ،ممبر پنجاب اسمبلی اورمقامی قایدت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ اگر گیس فراہم نہ کی گئی تو احتجاج کا یہ سلسلہ رکنے والا نہیں ،اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک مری اجمل ستی نے آکر ٹریفک میں پھنسے ہوئے ایک تشویش حالت کے مریض کا مظاہرین کو بتایا اور اپیل کی کہ مریض کو جانے دیاجائے جس پر مظاہرین پرامن طور پرمنتشر ہوگئے۔