ٹرانسفار 37

یونین کونسل دریاگلی بجلی کی لائن کو 14 ماہ گزر ٹرانسفارمر نصب نہیں کیاجاسکا

مری یونین کونسل دریاگلی روڈ تپہ کیر میں بچھائی گئی نئی بجلی کی لائن کو 14 ماہ گزر چکے ہیں تاہم ابھی تک ٹرانسفارمر نصب نہیں کیاجاسکا جس کے باعث اہل علاقہ کو شدید مشکلات کاسامنا ہے نائب صدر لیبر ونگ ن عاقب عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ 14 ماہ قبل تپہ کیر میں نئے پول اور لائن بچھائی گئی لیکن درجنوں بار ٹرانسفارمر کی تنصیب کیلئے محکمہ کے ذمہ داروں سے رابطہ کیاگیا لیکن وہ مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور لوگوں سے سیاسی انتقام لیکر انکی مشکلات میں اضافہ کیاجارہا ہے اعلیٰ حکام ا س سلسلے میں فوری نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ٹرانسفارمر لگانے کے احکامات جاری کریں بصورت دیگر شدید احتجاج کیاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں