murree-views news murree 67

مری کااہم تاریخی و قدیمی لوئر بازار کھنڈرات کامنظر پیش کرنے لگا

مری کااہم تاریخی و قدیمی لوئر بازار کھنڈرات کامنظر پیش کرنے لگا ماضی میں یہ ایک باروزق اور کاروباری لحاظ سے اہمیت کا حامل تھا لیکن اسسٹنٹ کمشنر مری ، میونسپل کارپوریشن مری اور منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی کے باعث خستہ حالی کا شکار ہے عرصہ دراز سے لوئربازار کو مکمل نظر انداز کیاجارہا ہے جسکے باعث یہاں کے تاجروں اور مکینوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے اور اس بازار میں پیدل چلنابھی مشکل ہوچکا ہے اور یہاں کا کاروبار بھی تباہ ہوکر رہ گیا ہے جبکہ تحصیل انتظامیہ صرف دوکانداروں کوجرمانے کرنے کیلئے ہی بازار کا رخ کرتی ہے، اہلیان علاقہ نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر اورمنتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس تاریخی بازار کی گرتی ہوئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں کادورہ کرکے اس کی تعمیرومرمت کیلئے خصوصی فنڈز فراہم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں