murree news 05 38

مری کمرے میں گیس بھرنے سے 4 سیاح بے ہوش ہو گئے ۔

مری میں نجی ہوٹل میں گیس لیکج کی وجہ سے لاہور سے سیر و تفریح کے لئے آنے والے پانچ نوجوان بے ہوش ہو گئے ۔چار کو 1122 مری نے ٹی ایچ کیو مری میں ہوشی کی حالت میں منتقل کر دیا جن کا علاج جاری ہے ۔نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ہم نے ہوٹل انتظامیہ کو کہا کہ گیس کی بو آرہی ہے مگر انھوں نے کان نہ دھرے اور ہمیں کمرے میں بھیج دیا لیکن گیس کمرے میں ہونے کی وجہ سے ہم بے ہوش ہوئے اور کئی گھنٹے تک کمرے میں پڑے رہے ایک دوست کی حالت تھوڑی بہتر ہوئی اس نے 1122 مری کو اطلاح دی جس پر 1122 نے ہمیں ہسپتال مری منتقل کیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے بروقت علاج شروع کیا جس سے ہم ہوش میں آ گئے اور جانی نقصان سے بچ گئے ۔دوسری جانب ہوٹلوں میں کوئی بھی حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے اس طرح کے واقعات اس سے قبل بھی مری میں رونما ہو چکے ہیں جس سے کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں