Murree 1122 46

ریسکیو 1122 مری کی جانب سے رضاکاروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریبات کا اہتمام

ریسکیو 1122 مری کی جانب سے رضاکاروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریبات کا اہتمام انچارج ایمرجنسی آفیسر کامران رشید نے رضاکاروں کی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیس کیا رضاکاروں کے عالمی دن کے موقع پرریسکیو1122 مری نے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا۔اس سلسلے میں پہلی تقریب کا انعقاد سنٹرل اسٹیشن لارنس کالج روڈ مری میں کیا گیا۔اس موقع پر مری میں تعینات ریسکیورز اور رضاکاروں سے خطاب کے دوران انچارج ایمرجنسی آفیسر کامران رشید نے رضاکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کمیونٹی کی سطح پر حادثات سے بروقت نمٹنے کے لیے رضاکاروں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ۔بعد ازاں مال روڈ مری پر ایک آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا جس میں ریسکیو اہلکاروں ،سول ڈیفنس ، ریسکیو 1122 کے رضاکاروںکے علاوہ سیاحوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔کمیونٹی سیفٹی آفیسر مس ماریہ کامران نے بتایا کہ تحصیل بھر کی تمام یونین کونسلوں میں کمیونٹی سیفٹی ایمرجنسی رنسپانس ٹیمیں بنائی جارہی ہیںجس کے تحت حادثات سے محفوظ تر معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے گا۔اس کے علاوہ ریسکیو 1122تحصیل ہیڈکواٹر مری میں بھی ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میںانچارج ایمرجنسی آفیسر کامران رشید ، مس ماریہ کامران ریسکیو سییفٹی آفیسر ، کنٹرول روم انچارج ذیشان حفیظ ،ریسکیو اہلکاروں اور رضاکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پروگرام کے اختتام پر ریسکیو محافظ رجسٹریشن فارم بھی تقسیم کیے گئے اور کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے ممبران سے حلف لیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں