Resource centre Murree 139

ریسورس سنٹر کشمیر پوائنٹ مری کے ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہ نہ مل سکی

مری ریسورس سنٹر کشمیر پوائنٹ مری کے ملازمین کو چار ماہ سے تنخواہ نہ مل سکی جس کی وجہ سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنا شروع ہو چکے ہیں اور چار ماہ سے سکولوں میں فیسیں جمع نہ کروانے پر بھی انہیں بار بار نوٹس بھیجے جا رہے ہیں جبکہ تنخواہوں سے محروم ملازمیں بجلی اور گیس کے بھاری بھر کم بل بھی ادا کرنے سے قاصر ہیں اس بارے میں متعدد بار اسسٹنٹ کمشنر مری کی توجہ مبذول کروائی گئی لیکن بات زبانی جمع خرچ سے آگے نہ بڑھ سکی اور ملازمین کو مسلسل ٹرخایا جا رہا ہے،حکومت پنجاب کے زیر انتظام چلنے والے ریسورس سنٹر کشمیر پوائنٹ کے ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان کے بقایا جات ادا کیے جائیں تاکہ سخت سردی کے دوران وہ اپنی ضروریات پوری کر سکیں، انہوں نے منتخب نمائندوں ایم پی اے لطاسب ستی اور ایم این اے صداقت علی عباسی سے بھی مطالبہ کیا ہے وہ ان کی تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں کیونکہ بے تحاشا مہنگائی اور جان لیوا سردی کے دوران ان کے لیے اپنے بچوں کی دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہی نہیں ناممکن بن چکا ہے…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں