47

مرکزی انجمن تاجران مری کے انتخابات اگر پینل سسٹم کے تحت نہ کرائے گئے تو عدالت سے رجوع کیاجائیگا

مری مرکزی انجمن تاجران مری کے انتخابات اگر پینل سسٹم کے تحت نہ کرائے گئے تو عدالت سے رجوع کیاجائیگا تاجروں نے پینل سسٹم کے تحت انتخابات کرانے کامطالبہ کردیا اس سلسلے میںگذشتہ دن دوکانداروں کا ایک اجلاس موٹر ایجنسی میں منعقد ہوا جس میں تاجروں نے بھرپور شرکت کی اور گذشتہ کئی دنوں سے جاری دستخطی مہم کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ 1400 تاجروں کے ساتھ رابطے ہوئے جن میں سے 13 سو 67 دوکانداروں نے پینل سسٹم پر مرکزی انجمن تاجران مری کے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیاجبکہ 33 دوکانداروں نے آذادحیثیت میں انتخابات کرانے کی حمایت کی اجلاس میں تاجررہنمائوں مرزاسہیل بیگ،سجاد رشید مغل،محی الدین پرے،اعجاز عباسی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مرکزی انجمن تاجران مری کو بکھرنے نہیں دینگے اور نہ ہی ہم تاجروں کے اتحاد کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ہمارا مطالبہ صرف مرکزی انجمن تاجران مری کے انتخابات پینل سسٹم کے تحت کرانے کا ہے ہیں تاکہ پینل سسٹم سے تمام چھوٹے بڑے بازاروں کے دوکانداروں کو نمائندگی مل سکے،ادھر بعض تاجر حلقوں نے کہا ہے کہ اگر مرکزی انجمن تاجران مری کے انتخابات اگر پینل سسٹم پر نہ کرائے گئے تو عدالت سے بھی رجوع کیاجائیگا انہوںنے کہا کہ موجودہ باڈی آئین میں فوری ترمیم کرکے پینل سسٹم کے تحت انتخابات کا انعقاد کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں