منشیات فروشوں 39

مری ایکسپریس وے منشیات فروشوں کی محفوظ آماجگاہ بن گئی

مری ایکسپریس وے منشیات فروشوں کی محفوظ آماجگاہ بن گئی مختلف مقامات پر منشیات فروشوں نے ڈیرے قائم کررکھے ہیں جہاں سے منشیات آذادکشمیر ،ہزارہ ڈویثرن اوردیگر علاقوں میں بھی منشیات سپلائی کی جاتی ہیں ان منشیات فروشوں کے بارے میں معلوم ہوا ہے انکی رہائش گاہوں کے اطراف کلوز سرکٹ کیمرے نصب ہیں جہاں سے ہر آنے جانے والے پر نظر رکھی جاتی ہے پولیس انکے خلاف کاروائی کی جرات ہی نہیں کرتی جبکہ انہوں نے اپنی ڈھال کیلئے خواتین کو بھی استعمال کرتے ہیں مری ایکسپریس وے پر 5 سے سات مقامات پر غروب آفتاب کے ساتھ ہی یہ مافیاء سرگرم ہوجاتا ہے اور منشیات کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہ کررہا ہے جبکہ قانون کے رکھوالے انکے سامنے بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں