مری موسم سرما کا آغاز تحصیل انتظامیہ مری اور محکمہ ہائی وے مری مکمل خاموش ہیں ٹریفک پلان او ردیگر ہنگامی اقدامات کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ تاحال نہ کیاجاسکا شدیدبرفباری کے موسم میںپیداہونے والی مشکلات سے کیسے نمٹاجائیگا ،شاہراہوں سے برف کو ہٹانے کیلئے کیا پلاننگ کی جائیگی ،بجلی ،گیس او دیگر مسائل کو کس طرح حل کیاجائیگا تحصیل انتظامیہ اس سلسلے میں تمام محکموں کو ایک پیج پر لانے کیلئے کوئی بھی مشاورتی اجلاس تک نہ کرسکی جس کے باعث آنے والے موسم سرما میں مسائل کے پہاڑ کھڑے ہوسکتے ہیں جبکہ ماضی میں برفباری کا موسم شروع ہونے سے قبل تمام سرکاری محکموں کے ایک بھرپور اجلاس میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی جاتی تھی مگر رواں سال اس سلسلے میں کوئی بھی پلاننگ تاحال نہیں بنائی جاسکی۔