مری اسسٹنٹ کمشنر مری احمد حسن رانجھا کی گراں فروشوں کیخلاف کاروائی نیومری بازار میں گذشتہ دن اچانک چھاپے مار کر پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرکے گرفتار کرلیا گرفتار ہونے والوں میں سبزی فروش،کریانہ سٹورفروش اور دیگر افرادشامل ہیں اے سی مری خود پولیس چوکی میں گئے اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کی اے سی مری کے اس اقدام پر عوامی حلقوں نے انکوخراج تحسین پیش کیا اورمہنگائی کیخلاف مہم کو جاری رکھنے کاکہا۔