Javed Iqbal sati pictur 35

تحریک انصاف کے رہنماء سابق امیدوار قومی وصوبائی اسمبلی جاویداقبال ستی کی مری میڈیا سے گفتگو

مری حلقہ پی پی 6 کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سابق امیدوار قومی وصوبائی اسمبلی جاویداقبال ستی کی مری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈھانڈہ چھجانہ روڈ کے کے حوالے سے اہم انکشافات کئے انہوں نے بتایا کہ ڈھانڈہ چھجانہ روڈ کیلئے انہوںنے دس کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کروائی جس کو منتخب ممبران اسمبلی نے روکنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں انہیں دکھ ہے کہ اس منصوبے کاافتتاح ان سے کیوں نہیں کرایا گیا محکمہ ہائی وے کے ایس ڈی اور کی طرف سے ہماری رٹ پر پراسیکیوٹر جنرل کو رشوت دینے پر انہیں گرفتار بھی کیا گیا ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنماء جاوید اقبال ستی نے کہا کہ ممبرصوبائی اسمبلی لطاسب ستی پر اس بڑے عوامی منصوبے میں رکاوٹ ڈالنے اور ناکام بنانے کاالزام لگایا ڈھانڈہ چھجانہ ساڑھے تین کلومیٹر روڈ کیلئے 10کروڑ روپے کے فنڈزمنظور کرائے گئے جن کااجراء بھی ہوچکا ہے مگر مقامی ایم پی اے اس عوامی منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے کوشاں ہے جس کیخلاف ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں ایک پٹیشن بھی دائر کی جاچکی ہے جبکہ ایکسئین ہائی مری وکوٹلی ستیاںاس منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے پریس کانفرنس میں جاوید اقبال ستی کی جانب سے انکشاف کیاگیا کہ ایس ڈی او ہائی وے کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل کو اپنے افسر کی طرف سے ٹشو پیپر میں لپیٹ کر رشوت کے طور پر رقم بھی پیش کی گئی جس کا معاملہ انٹی کرپشن میں ہے معززین علاقہ کے ہمراہ کی جانے والی پریس کانفرنس کے دوران بتایاگیا کہ اس بڑے عوامی منصوبے جس کو جاوید اقبال ستی کی کوششوں سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عملی جامہ پہنایا ہے مقامی ایم پی اے لطاسب ستی کی جانب سے اس منصوبے کی مخالفت کرنے کرنے پرعلاقہ کے عوام سراپا احتجاج ہیں جاوید اقبال ستی نے اعلیٰ حکام سے حکومت پنجاب کے اس منصوبے میں رکاوٹ پیداکرنے والے ایکسئین ہائی وے مری کے خلاف سخت کاروائی کرنے اور منتخب نمائندوں کی عوام دشمنی کا نوٹس لینے کامطالبہ کیاگیا ہے اس موقع پر اہلیان علاقہ کے معززین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں