آگ بھڑک 102

ملکہ کوہسار مری لوئر بازار مری میں ممتاز پاک شوز والے کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے قیمتی گھریلوسامان مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا

ملکہ کوہسار مری لوئر بازار میں ممتاز پاک شوز والے کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے قیمتی گھریلوسامان مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا جب آف لگی تو اس وقت دو معصوم بچے جو کمرے میں اکیلے تھے اور گیس ہیٹر کے پاس بیٹھے ہوئے تھے معجزانہ طور پر آگ سے محفوظ رہے آگ نے بلال منزل کے ایک فلیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ کے شعلے دیکھ کر محلہ داروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی اور ریسکیو1122 مری کو مطلع کیا گنجان آباد علاقہ ہونے اور تنگ سڑکوں کی وجہ سے آگ بجھانے والی گاڑی بڑی مشکل سے جائے حادثہ پر پہنچی اور کولنگ شروع کی بروقت امدادی کاروائی سے عمارت کے دیگر حصے محفوظ رہے ،عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ ماضی میں اندرون شہر اور مال روڈ کے مختلف مقامات پرآگ پربروقت قابو کرنے کیلئے سرکاری طور پر فائر آئیڈنٹ لگے ہوئے تھے جس سے فوری طور پر پانی مل جاتا تھا اور کئی آگ لگنے کے واقعات کو بروقت پانی ملنے سے ختم کرنے میں بڑی مدد ملتی تھی لیکن چند برس قبل میونسپل کارپوریشن مری نے ان فائرآئیڈنٹ کو مکمل بندکردیا ہے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مری سے مطالبہ کیا ہے کہ فائر آئیڈنٹ کو فوری بحال کیاجائے تاکہ آگ لگنے کے دوران فوری اس پر قابوپایاجاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں