Load shedding 60

یونین کونسل پوٹھہ شریف مری میں بجلی کاطویل ترین بریک ڈائون کئی دیہات گذشتہ روز سے مکمل تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں

مری یونین کونسل پوٹھہ شریف مری میں بجلی کاطویل ترین بریک ڈائون کئی دیہات گذشتہ روز سے مکمل تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں اورعلاقہ کے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں جن علاقوں میں بجلی بند ہے ان سہنہ،پوٹھہ شریف ،سوئی اوردارہ سمیت متعددعلاقے اندھیرے میں ڈونے ہوئے ہیں مقامی لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی برفباری بھی شروع نہیں ہوئی اور بجلی کانظام بری طرح ناکام نظرآتا ہے توشدید برفباری میں کیاہوگا متاثرہ علاقوں کے عوام نے آئیسکو اسلام آباد کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اورذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں