Murree news official 93

مری پولیس کی بڑی کاروائی چوری کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ گرفتار طلائی زیورات نقدی اور دیگر سامان برآمد کرلیا

مری پولیس کی بڑی کاروائی نقب زنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ گرفتار طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان برآمد مذکورہ گینگ شبیری گینگ کے نام سے کام کرتا تھا جس میں ایک خاتون بھی شامل تھی چار ملزمان کا تعلق ایبٹ آباد جبکہ ایک کا تعلق باجوڑ سے ہے ایس پی صدر رائے مظہر حسین کی ہدایت پے اے ایس پی مری مہر عبدالطیف اور ایس ایچ او مری ملک نعیم اختر کی نگرانی میں پولیس نے ان ملزمان کو فنگر پرنٹس کی مدد سے گرفتار کیا ہے۔یاد رہے کہ مری کے دہی علاقوں میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا تھا جس پر اے ایس پی مری نے اس کیس پر فوکس کیا اور جدید ٹیکنولوجی کا استعمال کیا گیا جس میں فنگر پرنٹ اور دیگر جدید طریقوں کے استعمال کے بعد ان ملزمان کا سراغ لگایا گیا جس میں ایس ایچ او مری نعیم اختر اور اے ایس پی مری عبدالطیف نے ایک خفیہ ٹیم تشکیل دی جس میں پولیس چوکی پھگواڑی کے علاوہ دیگر بہترین سب انسپکٹرز بھی شامل تھے بل آخر تمام معمولات کے بعد ملزمان پر ہاتھ ڈالا گیا جن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان ۔سونے کے زیورات موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی ۔اے ایس پی مری عبدالطیف کی تعیناتی کے بعد ان کی یہ کاروائی قابلِ تحسین ہے جو انھوں نے نو تعینات ایس ایچ او مری نعیم اختر اور ان کی ٹیم نے ایس پی صدر رائے مظہر کی ہدایت پر مکمل کی پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا تاکہ علاقہ میں وارداتوں میں کمی ہو سکے،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں