مری اسسٹنٹ کمشنر مری احمد حسن رانجھا کا قیمتوں کواعتدال میں لانے کے اقدامات خوش آئندو قابل تعریف ہیں اشیاء ضررویہ جو دوکانداروں کو مہنگی ملنے کی شکایت ہے ان پر ایڈمنسٹریٹر کا موقف بھی باعث تعریف ہے ک وہ خوداشیاء کم داموں دوکانداروں کو فراہم کرنے کا بندوبست کرنے کوتیار ہیں ایسی صورتحال میں عام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کا اس سے بہتر طریقہ ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار دربارعالیہ پوٹھہ شریف کی منتظمہ کمیٹی کے ایک نمائندہ وفد نے اے سی مری سے ملاقات کے دوران کیا وفدمیںصدرمنتظمہ کمیٹی محمد احسان عباسی،جنرل سیکرٹری ارشدمحمود عباسی کی قیادت میں ملاقات کے دوران امجد ارباب عباسی ،ہیڈماسٹر (ر)محمد تسلیم عباسی،محمد ادریس عباسی ،محمد آصف ،محمدضمیر اور دیگر نے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مری نے عوامی فلاح وبہبود کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھانے کے عظم کااظہار بھی کیا۔