جگہ جگہ پارک موٹرسائیکل 75

مال روڈ مری پر جگہ جگہ پارک موٹرسائیکل پیدل چلنے والے سیاحوں کیلئے ایک عذاب بن چکے

مری مال روڈ مری پر جگہ جگہ پارک موٹرسائیکل پیدل چلنے والے سیاحوں کیلئے ایک عذاب بن چکے ہیں بنک اسلامی کے سامنے پارک ہونے والے متعدد موٹرسائیکل بنک کے صارفین کو اے ٹی ایم تک جانے میں مشکلات کاسبب بن رہے ہیں مری مال روڈ پر کسی قسم کی گاڑی یا موٹر سائیکل پارک کرنا ممنوع ہے تاہم سفارش کی بناپر ایسا کیاجارہا ہے عوامی حلقوں اور سیاحوں نے اس سلسلے میں سی ٹی اوراولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں