51

مسیاڑی میں منشیات فروشوں کے ڈیرے نوجوانوں کی زندگیاں خطرے میں اے ایس پی مری مہر عبداللطیف فوری نوٹس لے

مری سے ملحقہ علاقہ مسیاڑی میں منشیات فروشوں کے ڈیرے نوجوانوں کی زندگیاں خطرے میں اے ایس پی مری مہر عبداللطیف فوری نوٹس لے مری یونین کونسل مسیاڑی میں منشیات چرس ، پاوُڈر کا کاروبار عروج پر ہے مری پولیس کو بار بار اطلاع دینے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں ہو رہا مری پولیس جلد از جلد مسیاڑی میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرے تاکہ جوان نسل اور بچے نشے کی لعنت سے بچ سکیں مری پولیس کی کچھ کالی بھیڑیں جو منشیات کی روک تھام کی کوشش کرنے کی بجائے اس کو کھلی چھٹی دے رہے ہیں منشیات فروش مری کے اکثر علاقوں جن میں کشمیری بازار، علیوٹ، گھوڑاگلی، شوالہ، لاری اڈہ کے علاوہ مسیاڑی میں لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں بار بار متعلقہ پولیس کو باور کروایا جا چکا ہے مگر کوئی عملی مظاہرہ نہیں کیا جا رہا لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے اور پولیس کے اعلی افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکے نوجوان نشے جیسی لعنت سے چھٹکارا حاصل کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں