gnn 51

مری کے دیہی علاقوں میں سوئیگیس کامنصوبہ کھٹائی کاشکار

مری کے دیہی علاقوں میں سوئیگیس کامنصوبہ کھٹائی کاشکارھے اور منصوبے پر کام انتہائی سست روی کا شکارھے مری میں شدیدسردی اور برف باری کا موسم آگیاھے مگردیہی علاقوں میں گیس منصوبہ تاخیر کا شکار ھےایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجودپی ٹی آئی حکومت نے گیس منصوبے پر پانچ فیصدبھی کام نہیں کیا جس کا خمیازہ عوام کو برفباری کے شدید سردموسم میںبھگتنا ہو گامختلف علاقوں میں افتتاح اورتختیاں لگانے کے کسی یونینکونسل گاؤں یا ڈھوک کو گیس فراہم نہ کی جا سکی منتخب نمائندوں کو عوامی مشکلات کاکوئی احساس نہیں مری شدید سردی کی لپیٹ میں ھے اورکسی بھی وقت برفباری کاسلسلہ شروع ھوسکتاھے مگر حکومت اور محکمہ گیس کی بدترین نااہلی یوسی دریاگلی سمیت جن علاقوں کی لائنیں بچھ چکی ہیں وہاں پر بھی گیس کی فراہمی نہیں کی جا سکی ھےسردی کی ماری عوام گیس منصوبے کی آس لگائے بیٹھی تھی مگر ابھی تک کچھ عمل ہوتادکھائی نہیں دیتاسردی کی ستائی عوام حکومت کو صبح و شام کوستی ہے جب کے اہلیان مری کو گیس منصوبے کے مکمل کرنے کی تاریخ پر تاریخ دے کر حکومتی نمائندے اور گیس افسران ٹالمٹول کرنے میں مصروف ہیں عوام منتخب نمائندوں اور گیس افسران کے پاس چکر لگالگا کر تھک چکے ہیں حکومت ہوش کے ناخن لے سردی کی ستائی عوام کو ان کا جائز حق دیاجائےگیس منصوبہ جلد مکمل کیا جائےکیونکہ برف باری بارش سردی کی ماری مری کی عوام کو گیس کی اشد ضرورت ہےخدا راہ ان غریبوں کا احساس کریںان کی تکلیفوں کو محسوس کریں انسان وہی ہے جو دوسرے انسانوں کا دردمحسوس کرے ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں