M.S.O. picture 40

نسل نو میں احیاء سنت ازحد ضروری ہے سیرت طیبہ پر عمل کر کے دنیا اور آخرت میں کامیابی و کامرانی کا حقدار ٹھہرا جا سکتا ہے

مری نسل نو میں احیاء سنت ازحد ضروری ہے سیرت طیبہ پر عمل کر کے دنیا اور آخرت میں کامیابی و کامرانی کا حقدار ٹھہرا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار مذہبی سکالر علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے مرکزی ناظم عمومی مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سردار مظہر سے ملاقات میں کیاانہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کے تعلیمی اداروں میں احیاء قرآن و سنت کے حوالے سے کام کیا جائے امت کی زبوں حالی کا بنیادی سبب قرآن و سنت سے دوری ہے جس پر عمل پہرا ہو کر دنیا کو امن اورآتشی کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے علامہ ثاقب رضامصطفائی نے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ناظم عمومی نے مسلم سٹوڈنٹس آرگنائز یشن پاکستان کے کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا موجودہ حالات میں نوجوان نسل کے لئے اس امر کی ضرورت ہے کے دنین متین کی تعلیمات اور احکامات کو عملی زندگی میں نافذ کیا جائے سیکولر اور بے دین قوتیں امت مسلمہ کے مستقبل یعنی نوجوانوں میں دین سے دوری پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں ان کا مقابلہ ضروری ہے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں