Murree news 17 51

محکمہ جنگلات او ر محکمہ ہائی وے مری بااثر افراد کے سامنے بے بس

مری محکمہ جنگلات او ر محکمہ ہائی وے مری بااثر افراد کے سامنے بے بس مری شہر سے ہزاروں ٹن مٹی روزانہ کی بنیاد پر کلڈنہ روڈ ،اپر جھیکاگلی روڈ،ایکسپریس وے ،سنی بنک اور دیگر مقامات پر پھینکی جارہی ہے جس کے نتیجے میں پانی کی نکاسی بند ہونے کے باعث کئی اہم شاہراہیں لینڈسلائیڈنگ کی زد میں ہیں کئی مقامات سے دیواروں میں شگاف پڑھ چکے ہیں جبکہ ہزاروں ننھے پودے اس مٹی کے نیچے آکر تباہ ہوچکے ہیں حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے اکثر عہدیدار عمران خان کے ویثرن گرین پاکستان کا جنازہ نکال رہے ہیں اور اس تباہی میں انکا مکمل ہاتھ ہے ایسے میں محکمہ جنگلات اور ہائی وے انکے سامنے ہاتھ جوڑ کر کھڑے ہیں اور جنگلات کی تباہی ،شاہراہوں کی خستہ حالی پر زندہ نعش بن چکے ہیں اعلیٰ حکام اس سلسلے میں فوری نوٹس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں