بارہ ربیع الاول 127

مری عیدمیلاد النبی ﷺ کے موقع پر رنگ برنگی روشنیوں ،جھنڈوں اورجھنڈیوں سے سجادیا گیا ہے

مری عیدمیلاد النبی ﷺ کے موقع پر آج محلہ شوالہ ،محلہ دھوبی گھاٹ ،کشمیر ی محلہ اور ملحقہ آبادیوں کے جلو س قائدین کی قیادت میں روانہ ہونگے ،خطیب مسجد محلہ شوالہ مولانا قاری اکسیرعباسی،منیر عباسی،خواجہ بابر مسعود ،بابرعلی قریشی ،مبارک علی قریشی کے مطابق اردگرد کے جلوس مسجد محلہ شوالہ میں پہنچے گے جہان پر درودسلام کی محفل ہوگی اور شرکاء میں لنگر تقسیم کیاجائیگا اورخصوصی دعاکے بعد یہ جلوس محلہ شوالہ سے اکٹھے ہوکر مرکزی جلوس میں شرکت کیلئے جامع مسجد غوثیہ روانہ ہونگے یکم ربیع الاول کو ہی شہر بھرکی طرح محلہ شوالہ،دھوبی گھاٹ،کشمیر محلہ ،عباسی محلہ ،احاطہ نور خان اور دیگر علاقوں کو رنگ برنگی روشنیوں ،جھنڈوں اورجھنڈیوں سے سجادیا گیا ہے اور آمد رسول ﷺ پر اپنی عقیدت واحترام کا اظہار کیاجارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں