عید میلاد النبی ﷺ 52

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر خصوصی پلان تشکیل دے دیا ھے

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 مری نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر خصوصی پلان تشکیل دے دیا ھے۔اور مری میں 9مقامات پر ہنگامی امداد کے مراکز قائم کئے ہیں۔کامران رشید

ریسکیو1122 مری انچارج ایمرجنسی آفیسر کامران رشید نے اپنے تمام عملے کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر24 گھنٹے ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیاہے۔تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے فوری طور پر نمٹا جاسکے۔
پلان کے مطابق مری شہر بھر میں 9 مقامات پر ہنگامی امداد کے مراکز قائم کئے ہیں۔جن میں ایمرجنسی سروس اکیڈمی لارنس کالج روڈمری، چھرہ پانی، سترہ میل اسٹیشن، ،جھیکا گلی،کھجٹ ایکسپریس وے مری،کالی مٹی ایبٹ آباد روڈ ، علیوٹ، نیومری ، ڈاکخانہ چوک مال روڈ مری شامل ہیں۔
مزید ریسکیو 1122 مری ریسکیو موبائل ٹیموںکو بھی عید میلاد النبی ﷺ کے جلسے جلوسوں میں خصوصی طور پرمیڈیکل کور کے لئے تعینات کرے گا۔ انچارج ایمرجنسی آفیسرمری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہیلپ لائن 1122 پر رابط کریں اور ریسکیو 1122 کے عملے سے تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں