Murree news 17 72

تحصیلدار اورنائب تحصیلدار کی عدم تعیناتی کے باعث سب رجسٹرا ر آفس میں کام مکمل بندہوکررہ گئے

مری تحصیلدار اورنائب تحصیلدار کی عدم تعیناتی کے باعث سب رجسٹرا ر آفس میں کام مکمل بندہوکررہ گئے ہیں جس سے عوام اور دیگر شہروں سے جائیداد کی خریدوفروخت کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا خصوصاً جو لوگ دوردراز کے شہروں سے سب رجسٹرا رآفس مری بھاری کرایے لگاکر جائیدادوں کی خریدوفروخت کیلئے آتے ہیں شدید ذہنی پریشانی کا شکار ہوتے ہیں جبکہ ضمانتوں کے فرد کا حصول بھی مذکورہ افسران کی عدم تعیناتی سے مشکل ہوگیا ہے جس سے جہاں عوام کوکئی مسائل کاسامنا کرناپڑرہا ہے وہاں حکومت کو بھی کروڑوں روپے کا ٹیکس بھی موصول نہیں ہورہا عوامی حلقوںکاکہنا ہے مری کے سرکاری محکموں کے موجودہ حالات جس قدر خراب ہوچکے ہیں ماضی میں کبھی ایسا دیکھنے میں نہیں آیا انہوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے فی الفور تحصیلدار اور نائب تحصیلدار کی تعیناتی کیاجائے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں