منشیات فروشوں 111

یوسی سہربگلہ کے گائوں لوئرہوکڑہ میں منشیات فروشوں نے ڈیرے جمالئے جس سے علاقہ میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج

مری یوسی سہربگلہ کے گائوں لوئرہوکڑہ میں منشیات فروشوں نے ڈیرے جمالئے جس سے علاقہ میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے شام ہوتے ہی منشیات فروش لوئرہوکڑہ نالہ کے قریب ڈیرے جمالیتے ہیں اور پورے علاقے میں منشیات خریدنے والے اس علاقے میں آتے ہیں اور منشیات خرید کر کے جاتے ہیں جس کے باعث اہل علاقہ انتہائی پریشانی کاشکار ہیں جبکہ ایسامحسوس ہوتا ہے کہ قانون کی مدد سے نئی نسل کو منشیات کے مکروہ دھندے میں لگایاجارہا ہے مری پولیس اورانتظامیہ کو بارہا اس سلسلے میں درخواستیں بھی دی گئی لیکن منشیات فروشوں کیخلاف کوئی کاروئی نہ کی گئی اہلیان علاقہ نے آر پی او،سی پی او راولپنڈی اوراے ایس پی مری سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے علاقے کو اس لعنت سے پاک کرنے کے اقدامات کئے جائیں تاکہ نوجوان نسل کو تباہ ہونے سے بچایاجاسکے اوراہل علاقہ بھی سکھ کا سانس لے سکیں۔