مری شہر بھر سمیت گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھر مارواپڈا کا ذوالفقارنامی لائن مین جوگذشتہ رات بجلی ٹھیک کرنے کیلئے تحصیل روڈ پر آیا تو اس پر 20 کے قریب آوارہ کتوں نے حملہ کردیا جس پراس نے کتوں سے بچنے کیلئے اونچائی سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی لیکن چھلانگ لگانے سے وہ شدیدزخمی بھی ہوگیا جبکہ مال روڈ،لوئر بازار، موٹر ایجنسی ،کشمیر پوائنٹ ،پنڈی پوائنٹ ،تحصیل روڈ ،سمٹری روڈ،محلہ شوالہ،عباسی محلہ سمیت تمام علاقوں میں درجنوں کے حساب سے آوارہ کتے ٹولیوں کی صورت میں شہر بھر میں گشت کرتے نظر آتے ہیں اور کئی علاقوں میں انسانوں پر بھی حملہ آور ہوچکے ہیں جس سے کئی افراد شدید زخمی بھی ہوچکے ہیں جبکہ پالتوں جانوروں کو بھی ہلاک کرچکے ہیں عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ بارہااس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو مطلع کیاگیا لیکن تاحال کوئی بھی کتا مارمہم شروع نہ کی گئی ہے انہوںنے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے فوری طور پر کتامارمہم شرو ع کی جائے۔