مری شہر میں گذشتہ کئی مہینوں سے چوہوں کی بہتات سے شہری شدید پریشانی کاشکار ہیں اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو بارہا چوہوں کو تلف کرنے کی مہم شروع کرنے کامطالبہ کیاگیا لیکن کوئی بھی اس سلسلے میں کاروائی نہ کی گئی جس پر مری سٹی کے سابق نائب ناظم مرزاسہیل بیگ نے اپنی مدد آپ کے تحت چوہوں کو تلف کرنے کی کوششیں کیں جس پر اہلیان علاقہ نے بھی ان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنی جیبوں سے چوہے مار ادویات خرید کر اپنے محلوں میں ڈالیں جسکے بعد چوہوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے اہلیان علاقہ نے کمشنر ،ڈپنی کمشنر راولپنڈی اورمتعلقہ محکمے سے مطالبہ کیا ہے چوہوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے فوری اورموثر اقدامات کئے جائیں تاکہ طاعون کی خطرناک بیماری سے بچا جاسکے۔