JUI MURREE 107

جے یو آئی تحصیل مری اور پاکستان مسلم لیگ نون کے زیراہتمام آزادی مارچ کے لیے ایک عظیم الشان

مری جے یو آئی تحصیل مری اور پاکستان مسلم لیگ نون کے زیراہتمام آزادی مارچ کے لیے ایک عظیم الشان ،فقید المثال مشترکہ ریلی قائد مری مولانا قاری سیف اللہ سیفی اور راجہ عتیق سرور کی قیادت میں جھیکاگلی سے روانہ ۔ قافلہ سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل تھا ،کارکنوں کا جوش وخروش دیدنی ،قائدین کے ولولہ انگیز بیانات ۔” مولانا آرہا ہے ” کے زبردست ترانوں کی گونج میں قافلہ روانہ ۔ قائد مری قاری سیف اللہ سیفی نے کارکنوں کو منظم رہنے اور جوش وخروش سے آگے بڑھتے رہنے کی ہدایات دیں۔ قافلے میں قاری سیف اللہ سیفی اور راجہ عتیق سرور کے علاوہ جے یوآئی مری مسلم لیگ کے رہنماوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ راجہ دفتر عباسی ، قاری راشدنواز عباسی ،مرزا سھیل بیگ، راجہ ہارون مشتاق سرور ،قاری اسماعیل عباسی ،سٹیزن فورم مری کے صدر ندیم اخلاص عباسی ،تاجر رہنما عبدالحمید عباسی ،مولانا ظفرالاسلام سیفی ،ناظم پھگواڑی خلیل عباسی ،سردار مسعود ایڈوکیٹ صدر بارایسوسی ایشن مری ،ناظم دیول ہمایوں مشتاق ،ہوٹل ایسوسی ایشن کے راجہ یاسر ریاست ،مولانا فرید احمد عباسی ،ودیگر شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں