ac murree 97

مری مال روڈ پر کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی

مری یوم سیاہ کے موقع پر کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے مری بھی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر مری احمدحسن رانجھا نے کی ریلی میں شہریوں ،سیاحوں،میڈیا کے نمائندوں ،سول سوسائٹی سمیت عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کا آغاز ڈاکخانہ چوک مال روڈ مری سے ہوا شرکاء نے بینرزاور کتبے اٹھا رکھے تھے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے مال روڈ کی فضائیں گونج اٹھی ریلی مال روڈ سے ہوتی ہوئی چنار چوک اور وہاں سے واپس جی پی او چوک میں پہنچی شرکاء کشمیریوں کے حق میں زبردست نعرہ کرتے رہے ریلی جی پی اوچوک پر پہنچ کر اختتام پزیر ہوگئی جہاں کشمیر کی آزادی کیلئے اجتماعی دعا مانگی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں