mouse murree_news 192

مری شہر مال روڈ اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں چوہوں کا راج

مری (خمیراہ صدیق سے )مری شہر مال روڈ اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں چوہوں کا راج چوہوں نے مری کی عوام کا جینا دوبر کر دیا ۔طاعون کی بیماری پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا، مری انتظامیہ بڑھتے ہوئے چوہوں کی تعداد کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام تفصیلات کے مطابق مال روڈ سے ملحقہ موچی منڈی ،لوئر بازار، گوشت مارکیٹ،صدیق چوک،قصائی محلہ اور دیگر مقامات چوہوں کی اماجگاہ بن گئے،گلیوں ،محلوں میں سر عام چوہے دھندناتے ہوئے گھومنے لگے،خطر ناک چوہے انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے لگے اور اس کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیاء میں منہ مارنے کے باعث طاعون کی بیماریوں کے ساتھ مختلف بیماریاں بھی جنم لینے لگی ۔زمین کھود کر انھوں نے اپنی رہاش گاہ بنائی ہوئی ہیں جس سے مری کی زمین کھوکھلی ہو رہی ہے، جو کے آنے والے وقت میں کسی بڑے خدثے کا سبب بن سکتی ہے محکمہ صحت اس معاملے میں بے بس دیکھائی دینے لگی۔اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر مری اور ڈی سی او روالپنڈی سے اس پر فورا نوٹس لینے کی اپیل کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں