Water supply murree 81

مری لوئر بازار، موچی منڈی، شوالہ،قصائی محلہ میں پانی کی شدید قلت عوام پانی کی بوند بوند کے لیے ترسنے لگے

مری(خمیراصدیق سے )ملکہ کوہسار مری لوئر بازار، موچی منڈی، شوالہ،قصائی محلہ میں پانی کی شدید قلت عوام پانی کی بوند بوند کے لیے ترسنے لگے،اہل علاقہ کا شدداحتجاج تفصیلات کے مطابق مری کا قدیمی لوئر بازار ،موچی منڈی، قصائی محلہ اور شوالہ کے رہائشی پانی کی بوند بوند کے لیے ترسنے لگیں،ہفتے میں ایک دفعہ ہی پانی کی سپلائی کھلی جاتی ہیں ان میں بھی ان خوش نصیب رہاشیوں کو پانی ملتا ہے جو وال مین کی مٹھی گرم رکھتے ہیں ۔اور جو وال مینوں کو پیسے نہیں دیتا ان کو پانی نہیں ملتا ،ایک جانب تو مری میں واٹر سپلائی کا میگا پروجیکٹ جو سابق ناظم مری سردار سلیم کے دور میں شروع کیا گیا جو کے سیاست کی نظر ہو گیا، سابق تحصیل ناظم کے دور میںدریاجہلم سے پانی فراہم کیا جانا تھا ،نیو مری کے قریب پائپ پڑے پڑے زنگ آلودہ ہو گئے ہیں اگر اس منصوبے کو کمپلیٹ کر دیا جائے تو مری میںپانی کی شدد قلت ختم ہو جائے گی،عوامی حلقو ں نے اپیل کی ہے کہ موجودہ حکومت پانی کے اس مسئلے کو ترجیی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں