ریٹ لسٹ 76

مری میں تمام دوکاندار من مانے ریٹ وصول کرنے لگے ریٹ لسٹ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

ملکہ کوہسار مری میں تمام دوکاندار من مانے ریٹ وصول کرنے لگے ریٹ لسٹ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے، عوام من مانے ریٹ دینے پر مجبوربرھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا دشوار کر دیا،ٹیکس اور تبدیلی سرکار کے نام پر ڈبل ریٹ وصول کرنے لگے ۔گوشت تو ایک عام انسان کی پہنچ سے دور تھا اب سبزی اور دالیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی،موجودہ حکومت نے عوام کی ایک وقت کی روٹی بھی مشکل کر دی،،کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے،منافہ خور کی من مانیاں اپنے عروج پر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے،سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کو بھی مہنگائی کے اس طوفان میں پسنے پرمجبوراگر حکومت چاہے تو روز مرہ کی بازار کمیٹیاں بازروں میںچیک اینڈ بیلنس کریں،اور روزانہ کی بنیاد پرنئی لسٹ مارکیٹ میں دی جائے ،سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردنوش فروخت کی جائے، تو پھر مہنگائی کے طوفان سے نمٹا جا سکتا ہے،نہ جانے کیوں ہر معاملے میں موجودہ حکومت سنجیدہ نہیں لگتی ،ہر بار ایک نئی تسلی دے کر غریب عوام کو خاموش کروا دیا جاتا ہیں،وزیراعظم عمران خان کی جانب سے شکایات کے لیے ایک اپلیکیشن تو بنا دی گئی ہے ،لیکن یہ غریب عوام اتنی پڑھی لکھی نہیں ہے جو آپ کے پوٹل کے چکروں میں پڑے،ان کو تو صرف دو وقت کی روٹی کی ضرورت ہے ،اور اگر غلطی سے کوئی آپ کی پوٹل پر شکایت کر بھی دے تو ان کی شکایت سننے کے لیے بھی آپ کے ناکام بندے ہی بیٹھے ہوئے ہیں جو سب اوکے کی رپورٹ ہی دیتے رہتے ہیں،اہل علاقہ نے غربت سے تنگ آکر اور بے بسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو نااہل کرار دے دیا۔