بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام 162

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط تا خیر ہونے کے باعث غریب عوام کو شدد مشکلات کا سامنا

مری(خمیراصدیق سے )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط تا خیر ہونے کے باعث غریب عوام کو شدد مشکلات کا سامنا ،غریب عوام در در کی ٹھوکرے کھانے پر مجبور ،تفصیلات کے مطابق جہاں مہنگائی نے اپنے پورے پنجے جما رکھے ہیں ،بے نظیر اور نوازشریف کی جانب سے غریب عوام کو سپورٹ دینے کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ کا پروگرام شروع کیا گیا ،سابقا دونوںحکومتوں نے ان پروگرام کے زریعے غریب خواتین کی کفالت کے لیے ان کی مدد کا سلسلہ جاری رکھا ۔تحریک انصاف کی حکومت آئی تو سب سے پہلا اٹیک عمران خان کی جانب سے اس پروجیکٹ کو ختم کرنے کے لیے مختلف خربے استعمال کیے گئے، لیکن ان غریبوں کی فریاد عمران خان کے اس عمل کو روک کے رکھ دیا،لیکن موجودہ چار ماہ سے نئی قسط کو جاری نہیں کیا گیا جس کے باعث غریب اور بیوہ خواتین در در کی ٹھوکرے کھانے پر مجبور ہو کر رہ گئی، بیوہ خواتین نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ کی جانب سے ملنے والی قسط وقت پر جاری کی جائے تا کہ ہم اس مہنگائی کے دور میں اپنے گھر کی کچھ نہ کچھ کفالت کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں