Public transport fare-murree-news 160

فیض آباد سے مری تک فی سواری کرایہ تقریباً70روپے کرایہ مقرر

مری سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے مری اور گردونواح کے علاقوں کیلئے پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے گذشتہ سال جون میں جاری ہونے والا کرایہ نامہ سامنے آگیا جسکے مطابق پہاڑی علاقوں میںفی کلو میٹر ایک روپے 4 پیسے کرایہ مقررہے مذکورہ کرایہ نامہ کے مطابق فیض آباد سے مری تک فی سواری کرایہ تقریباً70روپے کرایہ مقرر کیاگیا ہے جبکہ ٹرانسپوٹرز مسافرسے140روپے وصول کررہے ہیں جوکہ جاری کردہ کرایہ نامہ سے ڈبل ہے اسی طرح دیگر لوکل روٹس پر بھی مسافروں سے زائد کرایہ وصول کیاجارہا ہے جبکہ تما م روٹس پر کئی برسوںسے من مرضی کاکرایہ وصول کیاجارہا ہے،یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر فوری ٹرانسپورٹرز کرایوں میں اضافہ کردیتے ہیں لیکن پٹرول کی قیمتوں میں کمی پر کرایوں میں کمی نہیں کی جاتی جو سیکرٹری آرٹی اواوردیگر اداروں کی نااہلی کامنہ بولتا ثبوت ہے جبکہ ٹریفک پولیس مری کے پاس کوئی با ضابطہ کرایہ نامہ نہ ہے کہ جس کی خلاف ورزی پر زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کوئی قانونی کاروائی کی جاسکے جبکہ حکومت پنجاب کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ہے، کرایوں میں ازخود اضافے پر جب ڈی ایس پی ٹریفک مری سے موقف لیاگیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ذمہ داری سیکرٹری آرٹی اے راولپنڈی کی ہے وہ ہی کرا یہ نامہ پر عمل درآمد کرانے کے پابند ہیں،سیاحوں اور عوامی حلقوں نے کرایہ نامہ پر عملدرآمد نہ کرانے اور زیادہ کرایہ وصول کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت پنجاب اوردیگر اعلیٰ حکام سے فوری قانونی کار وائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں