Anjuman tajran murree 82

مرکزی انجمن تاجران مری کے انتخابات کیلئے الیکشن بورڈ یکم نومبر کو بنائے جانے کاامکان

مری مرکزی انجمن تاجران مری کے انتخابات کیلئے الیکشن بورڈ یکم نومبر کو بنائے جانے کاامکان نومبر کے آخری ہفتے میں انتخابات کا انعقاد کیاجائیگا صدارت کی نشست پر راجہ اکمل نواز،راجہ طفیل اخلاق،عبدالحمیدعباسی اور حاجی ناصر عباسی مدمقابل ہونگے جنرل سیکرٹری کی نشست پر دلاور ہارون عباسی اور خاور میر کے نام سامنے آرہے ہیں ان انتخابات میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف صدر اورجنرل سیکرٹری کی نشستیں حاصل کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائینگے ،بظاہر غیر سیاسی تنظیم میں اکثر امیدوار کسی نہ کسی جماعت کے بھرپور حمایت یافتہ ہوتے ہیں اب کی بار مقابلہ انتہائی کانٹے دار ہوگا اور کئی قدآور شخصیات بھی ان انتخابات میں بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر شامل ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں