News Murree news 49

مری شہر میں تعینات ڈولفن فورس صرف موٹاسائیکل گشت کے کسی قسم کی کاروائی کرنے میں مکمل ناکام

مری شہر میں تعینات ڈولفن فورس صرف موٹاسائیکل گشت کے کسی قسم کی کاروائی کرنے میں مکمل ناکام مغرب کے ساتھ ہی آٹھ سے دس کے قریب ڈولفن اہلکار موٹرسائیکلوں پر ایک ساتھ جی پی اوچوک پر پہنچ جاتے ہیں اور وہاں موٹرسائیکل پارک کرکے کوئی موبائل پر گپ شپ اورکوئی فیس بک پراپنا وقت گزار رہا ہوتا ہے کوئی وی آئی پی یا اے ایس پی مری کا وہاں سے گزر ہوتو سائرن بجاکر اپنی موجودگی ظاہر کردیتے ہیں لڑائی جھگڑے کا تماشہ دیکھتے رہتے ہیں انہیں یہاں تعینات امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے اور سیاحوں کے تحفظ کیلئے تعینات کیاگیا تھا لیکن آج تک انکی طرف سے نہ کبھی کوئی امن بحال رکھنے کیلئے کوئی کاوش سامنے آئی اور نہ ہی اس فورس سے سیاحوں کوکوئی فائدہف ہوا انہیں فوری طور پر یہاں سے واپس بھیج کر پولیس نفری میں اضافہ کیاجائے جو تحصیل مری پر جہاں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ ہو پہنچ کر وہاں قانون کی حکمرانی قائم کرسکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں