D.D.H.O. walk picture (1) 85

پولیو ایک پچیدہ او خطرناک بیماری ہے اساتذہ ، طلباء اورکمیونٹی اس سلسلے میں اپنابھرپور کردا راداکریں

مری پولیو ایک پچیدہ او خطرناک بیماری ہے اساتذہ ، طلباء اورکمیونٹی اس سلسلے میں اپنابھرپور کردا راداکریں اور اسکے خاتمے کیلئے میدان عمل میں آکر اپنا کردار اداکریں اور علاقہ میں پولیوٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تاکہ وطن پاک سے پولیو کو مکمل طورپر ختم کیاجاسکے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مری ڈاکٹر عبدالسلام نے گورنمنٹ کامرس کالج مری میں 24 اکتوبر کو پولیو کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ آگاہی مہم سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوںنے بتایا کہ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ پوری دنیا بھر سے پولیوختم ہوچکا ہے اور باقی دنیا بشمول انڈونیشیاء ،ملائشیا،ترکی اوردیگرممالک میں بچوں کو پولیوکے قطرے نہیں پلائے جاتے کیونکہ مذکورہ ممالک نے اس مرض پر قابوپالیاہے ،تقریب سے کامرس کالج مری کے پرنسپل پروفیسرانوار اورسررضوان نے طلباء کو آج کے دن کی مناسبت سے بریفنگ دی اور مہمان خصوصی کاشکریہ ادا کیا ،ڈاکٹر عبدالسلام عباسی نے پرنسپل پروفیسر انوار اور پروفیسر رضوان عباسی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انکو بہترین تقریب منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں