Water supply murree 129

مری شہر میں پانی کی شدید قلت شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے

مری شہر میں پانی کی شدید قلت شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں لیکن متعلقہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے ذمہ داران عوام کے اس اہم مسئلے کو حل کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں محکمو ں کے خود سر ملازمین عوام کیلئے عذاب بن چکے ہیں ایکسئین پبلک ہیلتھ کی خالی پوسٹ پر طویل عرصے کے بعد تعیناتی ہوئی تھی لیکن دوماہ بعد ہی وہ پھر مری سے تبدیلی کراچکے ہیں جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ مری کے دفتر میں شکایت کرنے جاتے ہیں اور تو انکی عدم موجودگی سے عوام کو سخت مایوسی کا سامنا کرناپڑتا ہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے اور عوام کے مسائل کو حل کرنے اور متعلقہ ذمہ داران کی غفلت ،عدم دلچسپی پر فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں