مری نعیم اختر کو مری میں ایس ایچ او تعینات کردیاگیا انہوں نے اپناچارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کردی ہے، سی پی او راولپنڈی نے حفیظ اللہ نیازی جو مری میں تعینات تھے کو معطل کرکے لائن حاضر کرنے کے احکاما ت جاری کئے ہیں،اہلیان علاقہ نے نوتعینات ایس ایچ او نعیم اختر سے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی کو بھرپور طریقے سے ادا کرینگے اورجرائم کے خاتمے اور عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے بھی اپنا بھر پور کردارادا کرینگے۔