Helmet 81

مری ،بغیر نمبر پلیٹ ، بغیر ہیلمنٹ موٹر سائیلسٹ اور گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم :۔محمد بن اشرف

روڈ یوزر کی زندگی کو محفوظ اور سفر کو آسان بنانا سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا فرض ہے : ۔چیف ٹریفک آفیسر اولپنڈی بغیر لائسنس کے گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے ،اسکے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ سی ٹی او راولپنڈی ’’سرکل مری ‘‘چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈ ی محمد بن اشرف نے احکامات جاری کیے ہیں کہ سرکل مری بغیر ہیلمنٹ۔ بغیر لائسنس ، بغیر نمبر پلیٹ کوئی بھی گاری یا موٹر سائیکلز نہ چلائیں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے خلا ف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ اس پر ڈی ایس پی ٹریفک مری نے عمل کرتے ہوئے مری میںٹریفک وارڈنز افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ جو اس آپریشن کو مد نظر رکھتے ہوئے سرکل میں کسی بھی جگہ کوئی بغیر نمبر پلیٹ بغیر لائسنس ، بغیر ہیلمنٹ موٹر سائیکلسٹ اور گاڑی ہو اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں گے اور کالے پیپر موقع پر اتارے جائیں گے ۔ تا کہ قانون کی بالا دستی ہو اورشہر میں امن و امان کو قائم رکھا جا سکے اور عوام الناس کی زندگی کو محفوظ اور سفر کو آسان بنایا جا سکے ۔ اجمل ستی نے بتایا کہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے اسلئے بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والے کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ سی ٹی او راولپنڈی نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر پابندی کر کہ ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔ مری راولپنڈی میں ایک قوم ایک قانون پر عمل درآمد کرایا جائے ۔نئے عزم کے ساتھ عوام کی سہولت کے لئے کوشاں سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی ہیلپ لائن 1915پر رابطہ کریں۔ روڈ یوزر کی زندگی کو محفوظ اور سفر کو آسان بنانا سٹی ٹریفک پولیس مری راولپنڈی کا فرض ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں